کنگز نے قلندرز کا بدلہ چکا دیا

0

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور کی جانب سے کپتان سہیل اختر اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا، پچھلے میچ کے مین آف دی میچ فخرزمان اس بار زیادہ لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 17 رنزبنانے کے بعد عمید آصف کا شکار بنے جس کے بعد کرس لین بھی ان کے پیچھے فوراً ہی پویلین واپس پہنچ گئے، وہ 5 رنز ہی بناسکے۔
بین ڈنک بھی صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے البتہ کپتان سہیل اختر نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 68 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد سمیت پٹیل بیٹنگ کے لیے آئے اور ان کی اننگز صرف 5 رنز تک محدود رہی۔ محمد حفیظ نے 35 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
لاہور قلندر نے مقررہ اوورز میں 150 رنز اسکور کرکے کراچی کنگز کو 151 کا ہدف دے دیا۔کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف اور ارشد اقبال نے 2،2 جب کہ کرس جورڈن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جوابی بیٹنگ میں کراچی کنگز کی اوپننگ جوڑی بابراعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا اور عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے باﺅلرز کی ایک نہ چلنے دی اور دونوں نے سترہ اعشاریہ ایک اوورز میں ہی ہدف حاصل کر لیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: