کمپریسراستعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار

پنجاب بھر میں گیس کیلئےکمپریسر استعمال کرنیوالے صارفین کےخلاف آپریشن کا آغاز ہوگیا ۔ سوئی ناردرن گیس کے اعلامیہ کے مطابق کمپریسر کے استعمال پر صارف کا گیس کنکشن منقطع اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ اس غیرقانونی کام کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جائیں گے
موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی کے ساتھ ساتھ گیس کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے جس کے سبب گھریلو و صنعتی صارفین شدید اذیت میں مبتلا ہیں ۔ کہیں گیس آتی ہی نہیں، جہاں آتی ہے پریشر میں کمی کے مسائل کا سامنا ہے۔ اس مسئلے کے حل کیلئے بعض شہریوں نے کمپریسر کا سہارا لیا ہے جو کہ سراسر غیرقانونی عمل ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.