کل کے حریف مفادات کیلئےخلیف بننےکو تیار

دو عالمی قوتوں امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ ٹھنڈی پڑنےلگی،ایک دوسرےکی برآمدی اشیا پر ٹیکسوں کے اضافے کی گولہ باری تھم گئی اورچینی نائب وزیراعظم لیو ہی اور امریکی مشیر خزانہ سٹیون منچین کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں اگلے ماہ مذاکرات کے آغاز پر اتفاق کرلیا گیا۔چین کی وزارت تجارت نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ چین اور امریکا نے اکتوبر کے اوائل میں اعلی سطح کے تجارتی مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے چین کے نائب وزیراعظم اور چین کے مرکزی بینک کےگورنر نے امریکی مشیر خزانہ اسٹیون منچین اور امریکی تجارتی نمائندے رابٹ لائٹائزر سے گفتگو بھی کی۔چینی وزارت تجارت کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی پر مذاکرات کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے باعث عالمی معاشی بحران کے خدشے پیش نظر کیا گیا۔دونوں ممالک کے تجارتی وفود اگلے ماہ اعلی سطح مذاکرات سے قبل ستمبر کے وسط میں بات چیت کا آغاز کریں گے۔قبل ازیں امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں چین کو تنبیہ کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ جلد از جلد کرنے کے لیے زور دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو چین پر تجارتی شرائط کو مزید سخت کر دیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.