کلین کراچی مہم اب کسی طور رکے گی نہیں

وفاقی وزیر برائے بحری اُمور علی زیدی نے این اے 254 کے علاقے شفیق موڑ کے ایک نالے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو صاف کرو مہم جاری ہے ، پانچ روزقبل یہ نالہ کچرے سے بھرا ہوا تھا، اب اس کی حالت سب کے سامنے ہے، ہم نے اس کی صفائی کر دی ہے،دیگر کو بھی جلد صاف کردیا جائے گا۔
علی زیدی نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام صوبائی حکومت نہیں بلکہ وزیرِ اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت اور کلین کراچی مہم کےاعلان کے بعد کیاجارہا ہے،،،صوبائی حکومت نے ہمیشہ اوپرسےکچرا اُٹھایاہےجبکہ ہم شہر کے نالوں کی گہرائی تک صفائی کر رہے ہیں جبکہ کچرے کو بھی ساتھ ہی ساتھ اُٹھایاجا رہا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.