کشمیر میں بڑےانسانی بحران کا خطرہ جنم لےرہا ہے

مقبوضہ وادی کشمیر میں مودی سرکارکی غنڈہ گردی،،، نہتی کشمیری عوام 36روز سے گھروں میں قید،خوراک، بچوں کادودھ اورزندگی بچانے والے ادویات کی شدید قلت کا سامنا،کشمیریوں کی زندگی جہنم بن گئی،، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نےامریکی میڈیا کو انٹرویودیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات سے کشمیر میں بڑے بحران کا خطرہ جنم لے رہا ہے،کشمیر میں اقوام متحدہ کو بیانات سے آگے جانا ہوگا۔
پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرپر بیانات سے آگے جائے،،،کشمیر کا المیہ 5 اگست کے بعد مزید شدت اختیار کر گیا ہے ،
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی غیر قانونی اقدامات خطے کو خطرات کی دھکیل رہے ہیں ،انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم منظرعام پرلا رہی ہیں،

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.