کشمیری غلامی کی زنجیریں توڑنے کا تہیہ کرچکے ہیں، فواد چوہدری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری بھارتی قابض فوج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،،ان کا کہنا تھا کہ کشمیری غلامی کی زنجیریں توڑنے کا تہیہ کرچکے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی پشت پر کھڑا ہے، ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ہرقدم پر ان کے ساتھ ہیں۔فاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نےمزید کہا کہ خدا مظلوموں کا مدد گارہو اور یہ طویل جدوجہد اب تکمیل ہو۔مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 19ویں روزبھی کرفیو برقراراورمواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.