کشمیری عالمی برادری کی بے حسی پر نوحہ کناں

0

جنت نظیر وادی کو بھارت نے جہنم بنا دیا، کرفیو اور لاک ڈاؤن 179 روز بھی ختم نہ ہوا۔ کشمیریوں کے معمولات زندگی برباد ہو چکے ہیں۔ سکول، کالج اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید کشمیری مسلسل ظلم وستم سہنے پر مجبور ہیں۔ سری نگر سمیت تما م بڑے شہروں میں جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں جبکہ دکانیں اور کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے کشمیریوں کا ساری دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔
دوسری جانب بھارت کی کشمیریوں کیخلاف ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی۔ بھارتی محکہ داخلہ نے وادی کی آبادی کو دس گنا کم کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی نئی داستان رقم ہو رہی ہے۔ کشمیری وادی کے اندر ہی سسک سسک کے دم توڑنے لگے۔ چھ ماہ طویل کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر میں اشیا خوردونوش، ادویات کی کمی پیدا ہوگئی اور وادی کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دنیا بھر میں مودی سرکار کے اقدامات کی مذمت کی جارہی ہے اورکشمیریوں سمیت امن پسند لوگ مودی سے وادی سے کرفیو کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے جموں و کشمیر پر لاگو آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کا فیصلہ کیا اور5 اگست کو بھارتی صدر نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بل پر دستخط کیے۔ پاکستان نے مظلوم کشمیریوں کی ترجمانی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرکو ہربین الاقوامی پلیٹ فارم پر اجاگر کیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: