کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،مجاہد انور

یوم فضائیہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ میں دشمن پر واضح فتح حاصل کی، ہمارے اسلاف کی قربانیاں متقاضی ہیں کہ ہم اپنی صفوں میں اتفاق اور حب الوطنی کے جذبوں کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیںقبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے ایک دستے نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.