کشمیریوں کی سیاسی وسفارتی حمایت جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ

صدر مملکت عارف علوی نےعید پر اپنےخصوصی پیغام میں قوم کو عید کی خوشیوں کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ قربانی و ایثار کا نام ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لئے بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں، پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیشہ ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتی رہے گی۔وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان معاشی اور معاشرتی مشکلات سے گزر رہا ہے، قربانی کے جذبے کے بغیر دنیا میں کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی،ان کا کہنا تھا کہ قوم کو اقتصادی بحالی کی حکومتی کوششوں میں تعاون کرنا ہو گا، قربانی کا جذبہ ہر قسم کی مشکلات کو خندہ پیشانی سے جھیلنے کا نام ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کیلئے قوم سےعید سادگی سےمنانے کی اپیل کی ،انہوں نے مقبوضہ وادی کےکشمیری بہن بھائیوں کا ہرفورم اورہرمحاذ پرساتھ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.