کشمیریوں کیساتھ عالمی انسانی حقوق کے قوانین کیمطابق سلوک کیا جائے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

اپنے بیان میں عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنینشل کے سیکریٹری جنرل کومی نائیڈو نے کہا کہ کئی عشروں میں پہلی مرتبہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیر پر بات کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے اراکین کو یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ ان کے پاس بین الاقوامی امن اور سلامتی کو محفوظ رکھنے کی ذمہ داری ہے۔سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو صورتحال اس طریقے سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے کہ مشکلات کا شکار خطے کے عوام کے انسانی حقوق کو مرکزی حیثیت حاصل رہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے اقدامات نے عام عوام کی زندگیاں مشکل میں ڈال دی ہیں اور سالوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سہنے والوں کو مزید غیر ضروری تکلیف اور پریشانی کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مہروں کی طرح استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اورعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کے احترام کے لیے سب کو اکٹھا ہونا چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. irfan javed کہتے ہیں

    Why not telecast aj din news k sath mehmood sadiq

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.