!!!کشمیرمیں مودی سرکارکےپاگل پن کی حمایت

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ ارمینا خان نے انوپم کھیر کے معتصبانہ ٹوئٹ پرشدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی زبان جنگ عظیم کے دوران لاکھوں یہودیوں کے قتل عام سے قبل بھی استعمال کی گئی تھی۔ یہ لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے ہیں۔ مجھے یہ سوچ کر خوف محسوس ہورہا ہے کہ کیا ہم ایک اور سیاہ دور میں داخل ہونے جارہے ہیں۔ ارمینا خان نے انوپم کھیر کی سوچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تاریخ ان لوگوں پر رحم نہیں کرے گی جو بڑے پیمانے پر نسل کشی کا مطالبہ کرتے ہیںعلاوہ نامور ٹی وی اداکار عثمان مختار نے بھی انوپم کھیر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مسٹر کھیر آپ کی نظر میں مسلمانوں کی نسل کشی مسئلہ کشمیر کا حل ہے؟بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے فیصلے پر معتصابہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کا آغاز ہوچکا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.