کشمیرمیں مواصلاتی نظام کی بندش کیخلاف بی بی سی کا بڑا اقدام

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی مکمل بندش پر وادی میں شارٹ ویو پر مشتمل ریڈیو نیوز میں وسعت دینے کا اعلان کیاہےاس کےعلاوہ متعدد زبانوں میں پروگرام کی تعداد اور دورانیے میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔بی بی سی ورلڈ سروس کے ڈائریکٹر جیمی انگس نے واضح کیا کہ ورلڈ سروس کا ایک بنیادی مقصد متنازع اور کشیدگی والی جگہوں سے آزاد اور غیر جانبدارخبریں فراہم کرنا ہے جبکہ بھارت اس کی ریڈیو سروس کی سب سے بڑی منڈی ہے جہاں ہفتہ وار 5 کروڑ سامعین سروس سے مستفید ہوتے ہیں۔ڈائریکٹر بی بی سی ورلڈ سروس کے مطابق آج سے نیوز ہندی ریڈیو کے دورانیے میں 30 منٹ کا اضافہ ہوگا۔ نیوز اردو کے پروگرام پیر سے روزانہ 15منٹ پرمشتمل ہوں گے۔ صبح کے وقت انگریزی نشریات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا تاہم شام کے اوقات میں انگریزی زبان میں خبروں کا آغاز مقررہ وقت سے ایک گھنٹے پہلے شروع ہوگا اور اپنے وقت کے مطابق ختم ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.