کشمیرمیں ظلم وبربریت،پاکستان کابھارت کیخلاف ایک اوراقدام

کشمیر میں ظلم وبربریت،پاکستان کابھارت کیخلاف ایک اوراقدام،، پاکستان نے بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سےانکارکردیا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا،،بھارتی صدرکو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی جارہی،بھارتی جنونیت کو مدنظررکھتے ہوئے پاکستان نے فیصلہ کیا ہے،بھارتی صدر نے آئس لینڈ جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھیوزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بربریت اورظلم کا سماں ہے،صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا اورمحتاط طریقے سے مسئلے کو اٹھایا لیکن بھارتی حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہیواضح رہے مقبوضہ وادی میں کرفیو چونتیس ویں روزبھی جاری ہے، موبائل،انٹرنیٹ اورٹی وی نشریات بھی بند ہیں اور کشمیری تعلیم، کاروبار سے محروم ہیں اورمعمول کی زندگی مفلوج ہے، دواؤں اورخوراک کی قلت سے بحران سنگین ہوگیا جبکہ حریت رہنما بھی بدستورنظربند اور گرفتار ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.