کشمیرمیں بھارتی مظالم پرعالمی خاموشی باعث تشویش،شاہ محمود قریشی

برمنگھم میں موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں انسانیت سوز واقعات ہورہے ہیں جب کہ بھارتی مظالم پرعالمی خاموشی باعث تشویش ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی رپورٹس نے دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا لہٰذا عالمی برادری کو کشمیر سے متعلق خاموشی توڑنا ہوگی۔اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کردیا کہ ہماری خارجہ پالیسی اب میڈان پاکستان ہے۔ شاہ محمودقریشی نے اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان میں انویسٹمنٹ کریں آپ کا سرمایہ محفوظ رہے گا۔ پاکستان میں نیا سرمایہ کاری سسٹم متعارف کروا رہے ہیں اور سرمایہ کاروں کو ہرممکن ریلیف دینے کی پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ مشرق وسطیٰ سے بڑی سرمایہ کاری پاکستان آرہی ہے جب کہ ایشیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی بھی پاکستان میں قائم کی جارہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.