کسی قسم کا خوف نہیں،ضمیرمطمئن ہے،نوازشریف

احتساب عدالت میں پیشی سے قبل لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ایمانداری سے ملک اور عوام کی خدمت کی، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی نہیں کیا، اللہ سے پوری امید ہے کہ انصاف ملے گا۔ نواز شریف نے کہا کہ کیس میں کچھ نہیں اس لیے زیادہ زیادتی کر بھی نہیں سکتے، ایک بار پھر پاکستان کو پٹری سے اتار دیا گیا ہے، موجودہ حکومت نے عوامی ترقی کے سفر کو سبوتاژ کردیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے نیب ریفرنسز کا فیصلہ سنائے جانے سے قبل نوازشریف نے عباس آفریدی کے فارم ہاؤس پر اپنے وکیل خواجہ حارث سے مشاورت کی ۔اس موقع پرحمزہ شہباز، پارٹی کی سینئر قیادت اور رہنما بھی موجود تھے ۔ پارٹی کے رہنما نوازشریف سے فیصلہ خلاف آنے پر نوازشریف سے احتجاج کی حکمت عملی پوچھتے رہے تاہم نوازشریف نے احتجاج سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا ۔نوازشریف کی جانب سے احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.