کرکٹ کے بعد ہاکی کے ٹورنامنٹ بھی ملتوی

0

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مارچ اور اپریل 2020ءکے تمام ضلعی اور قومی سطح کے ٹورنامنٹ اورتمام سرگرمیاں ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا اور یہ فیصلہ کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور عملے کی صحت اور حفاظت کے بہتر تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق کھلاڑیوں کو انفرادی ٹریننگ پلانز بھیج دئیے ہیں تاکہ وہ اپنے گھروں میں انفرادی تربیت جاری رکھ سکیں، اس ٹریننگ پلان میں جسمانی تربیت ، ہاکی کی مہارت اور خوراک کے بارے میں تفصیلات شامل ہیں اور یہ واٹس ایپ و ای میل کے ذریعہ کھلاڑیوں کو بھجوائے گئے ہیں۔ٹیم مینجمنٹ ، کوچ، اسسٹنٹ کوچ اور فزیکل ٹرینرز ذمہ دار ہوں گے کہ وہ باقاعدگی سے کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں رہ کر تربیت کے منصوبے پرعملدرآمد کریں ۔گزشتہ روز اچانک سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کو منسوخ کردیا گیا ، پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ اقدام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے.

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: