کرکٹ کی بہتری کیلئے پی سی بی کی مصباح سے امیدیں

0

لگے رہو مصباح بھائی! ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کو رام کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ مصباح الحق نے ستمبر 2019 میں عہدے کا چارج سنبھالنے سے اب تک قومی ٹیم کی کارکردگی پر بورڈ آف گورنرز کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اراکین کو کھلاڑیوں کی فٹنس، ڈومیسٹک کرکٹ، ایونٹس کے شیڈول، ٹیم کی تیاری، کھلاڑیوں کے انتخاب کا طریقہ کاراور مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا۔
بورڈ آف گورنرزاراکین نے مصباح الحق کی محنت کوسراہتے ہوئے کہا کہ کھیل اور ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلیے تیار کی جانے والی حکمت عملی پرعمل پیرا رہا جائے۔ بورڈ آف گورنرز نے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر کی حمایت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موجودہ مینجمنٹ کی زیرنگرانی مثبت اور جارحانہ حکمت عملی کے تحت قومی ٹیم مستقبل میں بہترین نتائج حاصل کریگی۔
مصباح الحق نے کہا کہ بی او جی اراکین کے ساتھ تبادلہ خیال میں مستقبل بارے چند مثبت تجاویز بھی سامنے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن، تاہم ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ 5 ماہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس میں واضح بہتری آئی ہے جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور مثبت اثر کارکردگی پر بھی پڑا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: