کرکٹر آصف علی کی 2سالہ بیٹی فیصل آباد میں سپردخاک

کرکٹر آصف علی کی 2سالہ بیٹی نور فاطمہ کی نمازِ جنازہ فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں ادا کی گئی،،جس کےبعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔2سالہ نور فاطمہ کیسنرکےمرض میں مبتلاتھی اورامریکا میں زیرعلاج تھی، گزشتہ رات آصف علی اپنی بیٹی کی میت لے کر پاکستان پہنچے تھے۔ آصف علی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اس کی اطلاع دی تھی۔ آصف علی کا نام ورلڈ کپ کے 15 کھلاڑیوں میں شامل نہیں تھا، نور فاطمہ کے انتقال کے چند گھنٹے بعد انہیں ٹیم میں شامل ہونے کی خبر ملی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.