کرکٹرز کیلئے پیسہ زندگی سے زیادہ اہم ہوگیا

0

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹرز نے بھارتی لیگ آئی پی ایل کھیلنے کی حامی بھرلی،،نیوزی لینڈ کے 6 اور آسٹریلیا کے 14 کھلاڑیوں نے اجازت حاصل کرنے کیلئےاپنے بورڈز سے رابطہ کرلیا ۔
کیوی کپتان کین ولیمسن،لوکی فرگوسن،جمی نیشم، مچل سینٹینر ، ٹرینٹ بولٹ اور مچل میک کلینگھن نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے این اوسی دینے کی درخواست کی تھی جو قبول کرتے ہوئے بورڈ حکام نے واضح کیاہے کہ ان کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیئےجائیں گےتاہم کرکٹرز کو کورونا صورت حال میں کھیلنے کا خود فیصلہ کرنے کے ساتھ تمام چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا۔
ادھر نیوزی لینڈ کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے پر غور کردیا ہے،،کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی پی ایل کے باضابطہ اعلان کے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیئے جائیں گے۔
آئی پی ایل میں آسٹریلیا کے 14 کرکٹرز موجود ہیں جو رواں سال ٹورنامنٹ میں کھیلنے بھارت جائیں گےان میں ارون فنچ ، جوش فلپ ، کین رچرڈسن ، کرس لین ، ناتھن کولٹر نیل ، جوش ہیزل ووڈ ، شین واٹسن ، ایلیکس کیری ، مارکس اسٹوئنس ، گلین میکسویل ، پیٹ کمنز ، کرس گرین ، اسٹیو سمتھ ، اور اینڈریو ٹائی شامل ہیں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: