کرپشن کسی صورت قابل قبول نہیں

نیب نے کرپشن کیخلاف تحقیقات تیز کردیں،ریڈار پرمزید بڑےنام لانے کافیصلہ کرلیا،نیب اعلامیے کے مطابق سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کیخلاف انکوائری، سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور سینیٹر روبینہ خالد کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ سراج درانی پر قومی خزانے کو ایک ارب 60 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، نیب بدعنوان عناصر، اشتہاری اور مفرور ملزمان کے مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے لا رہا ہے، نیب افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.