کرپشن نے پاکستانی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن نے پاکستان کی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا۔ جب ہم آئے تو پاکستان کو سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تھا۔ 4 ماہ کے دوران پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوا ہے۔ ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور اب ہم مستقبل کے منصوبوں کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ چین ہماری معیشت کی بہتری کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے
انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے اب مافیا کے کنٹرول میں نہیں ہیں بلکہ کام کرنے کیلئے آزاد ہیں ،کوئی کتنا طاقتور ہی کیوں نہ ہو،ادارے ان پر ہاتھ ڈال سکتے ہیں ،، ۔
عمران خان نے کہا کہ بھارت کو پیشکش کی کہ آپ ایک قدم بڑھیں ہم دو قدم بڑھائیں گے کیونکہ 2 ایٹمی ممالک کے مسائل کو جنگ سے حل کرنا خودکشی ہوگی۔ بھارت نے کئی مرتبہ مذاکرات کی پاکستانی پیشکش کو مسترد کیا۔ ۔ بھارت میں الیکشن مہم چلانے کیلئے پاکستان مخالف جذبات کو اُبھارا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ظلم و بربریت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات میں ہے۔ اقوام متحدہ بھی تسلیم کرتی ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد مقامی ہے۔
پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بہت قربانیاں دیں لیکن پاکستان اب کسی اور کی جنگ نہیں لڑے گا،اب ہم کرائے کی بندوق کی طرح استعمال نہیں ہوں گے،ہم سے ہمیشہ ڈو مور کی توقع کی گئی ۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے۔ طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کیلئے خطے کے ممالک کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.