کرپشن اور دہشت گردی روکنے کا انوکھا طریقہ

بینک آف سپین نے یورپین بینک کے نئے سسٹم کو جو مئی 2016 کو رائج کیا گیا تھا فالو کرتے ہوئے۔ آج سے 500 کے نوٹ چھاپنے پر پابندی لگادی اس پابندی کی وجہ سے آج کے بعد 500کا کوئی نوٹ مزید نہیں چھاپا جائے گا۔ یورپ بھر اورخاص کر سپین میں کرپشن اور دہشت گردی کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے میں سب سے زیادہ پانچ سو یورو کا نوٹ استعمال کیا جاتا ہے اور یہ اقدام بھی اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ دہشت گردی اور کرپشن کو روکا جا سکے۔
عوام کے پاس اور پہلے سے مارکیٹ میں موجود 500 یورو کے نوٹ چلتے رہیں گے۔ بینک آف سپین کے مطابق اب تک گردش شدہ 5 سو یورو نوٹوں کی مالیت 4 کھرب 81 ارب روپے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جب تک پانچ سو یورو کا نوٹ خود ختم نہیں ہو جاتا یا جب تک کوئی نیا فیصلہ نہیں لیا جاتا تب تک 5 سو یورو کے نوٹ کا وجود اور ویلیو برقرار رہےگی۔
اسی طرح بینک آف یورپ اور بینک آف سپین کی طرف سے100 یورو اور200 یورو کے نوٹوں میں تبدیلی،ڈیزائن اور بناوٹ پہلے سے مختلف ہوگی۔ یہ نوٹ رواں ہفتے میں مارکیٹ اور بینکوں کو گردش کے لیے پیش کر دیئے جائیں گے۔ نوٹوں کی رنگت کو تھوڑا اور واضح کیا گیا ہے اور سیکیورٹی پٹی اور یورپین یونین کے نشان کو مزید گہرا کر دیا گیا ہے۔ ان تبدیلیوں سے سو اور دو سو یوروکے نوٹ کی کاپی بنانا یا انہیں جعلی شکل دینا بہت مشکل ہو گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.