کرونا188 ممالک تک پہنچ گیا!!!

0

کرونا وائرس دنیا میں تیزی سے پھیلنے لگا،اٹلی میں مزید793 زندگیاں لے گیا،یہ ایک روز میں کسی بھی ملک میں وائرس سے اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے،مرنے والوں کی تعداد4 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 53ہزار سے تجاوز کر گئی،سپین میں ہلاکتیں 285 اورفرانس میں123 تک جاپہنچیں
ادھربرطانیہ میں بھی کرونا کے وار جاری ہیں اورمزید56 افراد موت کے میں چلے گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 233 ہوگئی،ہالیںڈ اور بیلجیئم میں 30،30افراد جا ن سے گئے،سوئٹزر لینڈ میں24 گھنٹے کے دوران24 اور جرمنی میں16 افراد دم توڑ گئے،ایران میں بھی123 افراد جان کی بازی ہار گئے
دوسری جانب امریکا جان لیوا وائرس سے متاثرہ ملکوں کی فہرست میں چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گیا اور ایک ہی روز میں85 افراد لقمہ اجل بن گئےاور اس طرح ہلاکتوں کی تعداد348 ہوگئی جبکہ7ہزار سےزائد نئے کیسز کے ساتھ مریضوں کی تعداد26 ہزار سے بڑھ گئی
ادھرچینی شہر ووہان کو کرونا وائرس سے کلیئر قراردیتےہوئےلاک ڈاون ختم کر دیا گیا ،اپنے ملک سے وائرس کے خاتمے کے بعد چین دنیا کےدوسرے ممالک سے کرونا کے خاتمے کیلئے سر گرم ہو گیا اورمتاثرہ ممالک کو لاکھوں ماسک اور میڈیکل ماہرین روانہ کر دئیے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: