"کرونا کے خلاف زبردست اقدامات،شاباش پاکستان”

0

وزیر اعظم عمران خان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم سے ملاقات کی ،بات چیت کے دوران عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس سے نمٹنے اور اس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پاکستان کے اقدامات اور پیشرفت کی تعریف کی ہے
وزیر اعظم عمران خان نے عالمگیر وبا سے نمٹنے میں پاکستان سمیت بین الاقوامی برادری کو معاونت فراہم کرنے پر عالمی ادارہ صحت کو سراہا اور سائنسی معلومات پر مبنی پاکستان کی حکمت عملی و اقدامات اور صحت عامہ کی سہولیات میں تیز تر بہتری سے آگاہ کیا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان اقدامات و حکمت عملی سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاﺅ میں کمی آرہی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس کے تناظر میں ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے سفری پابندیوں سے ترقی پذیر ممالک کے اقتصادی مسائل میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ وہ پہلے ہی وبا کے معاشی اثرات کو کم کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں لہٰذا عالمی ادارہ صحت سفری پابندیاں ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
تیدروس ادہانوم نے کہا کہ ادارہ کووڈ 19 سے متعلق سفری قوانین اور ضوابط کے ضمن میں بین الاقوامی برادری کے لیے رہنما اصولوں پر کام کر رہا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: