کرونا کے تیز وار جاری!!!

0

کرونا وائرس کے تیز وار جاری ہیں،،چین میں کرونا مزید 99 زندگیاں نگل گیا،،جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار ایک سو پندرہ ہوگئی،متاثرہ افراد کی تعداد 44 ہزار دو سو سے تجاوز کر گئی،، گزشتہ روز سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کو روکنے میں ناکامی پر اہم اور اعلیٰ سرکاری حکام کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ۔جن میں تعینات اہم سرکاری عہدیداروں بشمول ڈپٹی ڈائریکٹر مقامی ریڈ کراس، ہوبئی ہیلتھ کمیشن کے صدر اور سیکرٹری شامل ہیں تاہم بعض کی تنزلی بھی کی گئی ہے۔
کرونا چین کے بعد دیگر ممالک میں بھی تیزی سے پھیلنے لگا،،28 ممالک میں کرونا سے 45 ہزار 57 افراد متاثر ہو گئے،، سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد جا پان میں ریکارڈ کی گئی ہے۔جاپانی کروز شپ میں مزید 39 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جس کے بعد جاپان میں کرونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 174 ہو گئی ۔
برطانوی سائنسدانوں نے نئے کرونا وائرس سے لوگوں کو بچانے کے لیے تیار کردہ ویکسین کی آزمائش جانوروں پر شروع کردی گئی ۔ ویکسین کےمثبت نتائج کی متوقع ہیں ۔دوسری جانب ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی کانفرنس میں کرونا وائرس کو باضابطہ طور پر ” کووِڈ19 ” کا نام دے دیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: