کرونا کے باعث قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کالعدم

0
سپریم کورٹ میں قیدیوں کی ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس کو عدالت نے قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹ کے قیدیوں کی ضمانت کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ نے سنگین جرائم، نیب اور منشیات کے مقدمہ میں دی گئی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے رہا کیے گئے تمام قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا اور اٹارنی جنرل کی قیدیوں سے متعلق سفارشات کو تسلیم کرلیا۔
کرونا وائرس کے پیش نظر اسلام آباد، سندھ اور لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر کی تمام جیلوں میں خواتین، کم عمر اور معمولی جرائم میں قید قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے فیصلے سمیت قیدیوں کی رہائی کیلئے دیگر عدالتوں سے جاری فیصلے بھی معطل کردیئے تھے اورساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے ہائی کورٹس اور صوبائی حکومتوں کو قیدیوں کو رہا کرنے کے مزید احکامات دینے سے بھی روک دیاتھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: