کرونا کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئیں

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے خوف وہراس چھایا ہوا ہے، کھیلوں کے میدان بھی ویران ہو چکے،پی ایس ایل 5 کے ملک میں انعقاد سے پی سی بی اور فرنچائزز نے بھاری منافع کا اندازہ لگایا تھا مگر وائرس نے سارے ارمانوں پر پانی پھیر دیا،اب پی ایس ایل کو قبل از وقت ختم کرنے سے بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔
پی سی بی نے پہلے پی ایس ایل میچز شائقین کے بغیر کرانے کا اعلان کیا،پھر پلے آف ختم کرتے ہوئے سیمی فائنلز متعارف کرائے گئے۔ تینوں ناک آؤٹ مقابلوں کا انعقاد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونا تھا،مگر سیمی فائنل سے چند گھنٹے قبل ایونٹ کو غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان سامنے آ گیا،اس کی وجہ ایک غیرملکی کھلاڑی میں کرونا کی علامات ظاہر ہونا بتایا جاتا ہے۔
چار میچز کے ملتوی ہونے کی وجہ سے ٹکٹوں کی مد میں کروڑوں روپے ہاتھ سے گئے،خالی میدان میں میچز کرانے سے بھی آمدنی متاثر ہوئی،ایونٹ کے میچز انشورڈ تھے مگر ابھی صرف التوا کا اعلان ہوا ہے لہذا کلیم نہیں کیا جا سکتا،منسوخی کی صورت میں بھی دیکھنا ہوگا کہ قدرتی آفت کی وجہ سے رقم ملتی ہے یا نہیں،اس کے علاوہ براڈ کاسٹر کو بھی خاصے نقصان کا سامنا ہے۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: