کرونا کا پاکستان کھیلوں پر بھی وار

0

پی سی بی کے مطابق فیصلہ کرونا وائرس کے سبب فرنچائز مالکان کے ساتھ میٹنگ میں کیا گیا۔ میچزوقتی طورپرروکےگئےہیں اور صورتحال بہتر ہونے پر پی ایس ایل میچز ری شیڈول ہوں گے۔
پہلا سیمی فائنل پشاور زلمی اور ملتان سلطانز جبکہ دوسرا سیمی فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان شیڈول تھا ،ان میں سے فاتح دو ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جانا تھا۔پی سی بی نے فیصلے سے متعلق براڈ کاسٹرز کو آگاہ کر دیا ہے۔
اس سے قبل ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد منظرعام پر آنے کے بعد شہریوں کےسٹیڈیم جانے پر پابندی لگادی گئی تھی اور شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل میچز ٹی وی پر اپنے گھروں پر دیکھنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
ادھر کرکٹر شاہد آفریدی نے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل ملتوی ہونے پر افسوس ہےلیکن کھلاڑیوں کا تحفظ زیادہ اہم ہے،یہ فیصلہ پہلے ہی کر لینا چاہئے تھا،انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست ٹیم کو ٹرافی دے دینی چاہئے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: