کرونا پر قابو پانے کا مشن!!!

0

برطانوی وزیرصحت مٹ ہنکوک نے مذکورہ اعلان کرتے ہوئے کروناوائرس کے پیش نظر نئی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب ورثاء کرونا وائرس سے مرنے والوں کی آخری رسومات میں شرکت کر سکیں گے۔
مٹ ہنکوک کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تنہائی میں آخری سانسیں لیتے دیکھ کر دکھ ہوا،کرونا سے ہلاک ہونے والے تیرہ سالہ نوجوان کے ورثاء بھی آخری دیدار نہ کر سکے جس کا افسوس ہے۔وزیرصحت نے مزید کہا کہ آخری لمحات میں بیمار کے ساتھ ہونا انسانوں کا بنیادی حق اور خواہش ہے مگر کرونا نے اسے مشکل بنا دیا ہے، تاہم اب مہلک وائرس سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو آخری رسومات میں شرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔
لاک ڈاؤن پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب تک صورت حال ٹھیک نہیں ہوگی لاک ڈاؤن نہیں ہٹایا جائے گا۔برطانوی وزیر صحت وزیراعظم کی جگہ پریس کانفرنس سے مخاطب تھے جبکہ وزیراعظم کنٹری ہاؤس میں مقیم ہیں اور مکمل صحتیابی کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: