کرونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال

0

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر تیڈروس نے عالمی رہنماؤں سے کورونا وائرس کی وبا کو سیاست کی نذر نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبا اب بھی تیزی سے پھیل رہی ہے اور انفیکشن سے روزانہ ریکارڈ تعداد میں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب برازیل، بھارت،عراق اور جنوبی و مغربی امریکی ریاستوں میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور مقامی ہسپتالوں پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے کیسز کی تعداد 10لاکھ تک پہنچنے میں تین ماہ کا عرصہ لگا تھا لیکن گزشتہ 8 دنوں کے دوران 10لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر تیڈروس نے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر دنیا بھر کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس وبا کو سیاست کی نذر کرنے کے بجائے متحد ہو کر اس کا مقابلہ کریں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا خطرہ خود وائرس نہیں بلکہ عالمی سطح پر اس معاملے پر یکجہتی میں کمی ہے،ہم تقسیم ہو کر اس وبا کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائرس کے خلاف عالمی ادارہ صحت کے ابتدائی ردعمل کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور چین کے حوالے سے جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: