کرونا وائرس کا دنیا پرخوف برقرار!!!

0

چین میں تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سر توڑ کوششوں کے باوجود کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے، وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں روزانہ ہی اضافہ ہو رہا ہے۔مزید 45 افراد ہلاک ہو گئے ،مجموعی تعداد 304 تک جاپہنچی ،مزید 2 ہزار 590 نئے کیسز رپورٹ ہو گئےجس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد14 ہزار سے تجاوز کر گئی،کرونا وائرس کے بعد چین میں برڈ فلو کا پہلا کیس سامنے آ گیا،،ایچ 5 این 1 برڈ فلو کا کیس صوبہ ہنان میں رپورٹ ہوا
کرونا کا خوف چین سمیت دنیا بھر میں چھا گیا،،چین کے شہر ووہان سمیت دیگر شہروں میں 259 سے زائد جانیں لینے کے بعد کورونا وائرس دنیا کے 23 ممالک تک پہنچ گیا ہے جہاں 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت بھی اسے عالمی سطح پر ایمرجنسی کی صورت حال قرار دے چکا ہے۔
دوسری جانب امریکہ سمیت دیگر ممالک نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے،،،تاہم پاکستان کرونا وائرس کے علاج کی سہولت نہ ہونے پر چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کا کہنا ہے کہ خطرناک وائرس کے علاج کیلئے سہولیات کسی دوسرے ملک میں موجود نہیں،، ووہان شہر میں 800 پاکستانی طلبا خیرت سے ہیں کرونا وائرس سے4 پاکستانی صحت یاب ہو رہے ہیں۔ بہتری اس ہی میں ہے کہ چین سے طلبا کو نہ نکالا جائے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: