کرونا وائرس کا خوف،،،دہشت کے سایے برقرار

0

کرونا چین کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے،،24 گھنٹوں کے دوران شرح اموات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے،،چین میں وائرس سے مزید 136 افراد جان کی بازی ہار گئےجس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ چینی ہیلتھ کمیشن کے مطابق سترہ سو انچاس نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد چوہتر ہزارایک سو پچاسی ہو گئی ۔
جاپان کے ساحل کے قریب سمندر میں موجود جہاز سے مسافروں کا جزوی انخلا عمل میں لایا گیا ہے۔مسافر کروز شپ میں موجود پانچ سو کے قریب مسافروں کو کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے پر گھرجانے کی اجازت دے دی گئی،، بحری جہاز پر کُل تین ہزار سات سو افراد سوار تھے جن میں سے 542 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
دوسری جانب مشیر صحت ڈاکڑ ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام نے ووہان میں موجود پاکستانی طلبہ سے ہمارے ملاقاتیں کی ہیں جو پاکستانی طلبہ کی ضروریات پوری کرنے کو یقینی بنائیں گے،،چین میں موجود سات میں سے چھ پاکستانی صحتیاب ہو گئے ہیں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: