کرونا وائرس پر مودی سرکار کے جھوٹ کا پول کُھل گیا

0
امریکی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے میں بھارتی حکومت مکمل طور پر ناکام رہی جبکہ سرکار وبا کے دوران اپنے شہریوں کے تحفظ کی بنیادی ذمے داری اٹھانے میں بھی ناکام رہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ایک ہزار میں سے صرف نو افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد بھی ایک چوتھائی تک کم ظاہر کی جارہی ہے اس کے علاوہ بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجوہات محض مفروضہ ہی ثابت ہوئیں۔دوسری جانب بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کرونا ٹیسٹنگ روک کر اور اموات کی غلط تعداد بتا کر عوام کو گمراہ کررہی ہےراہول گاندھی نے یہ کہا کہ ملکی معیشت کے اعداد و شمار کو بھی غلط طریقوں سے پیش کیا جارہا ہے۔ چین کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر بھی عوام سے جھوٹ بولا جارہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جب جھوٹ اور دھوکے بازی کا پردہ چاک ہوگا تو بھارت کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: