کرونا وائرس سےمتاثربورس جانسن طبیعت مزید خراب ہونےپرآئی سی یومنتقل

0

کرونا وائرس سےمتاثر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت مزید خراب ہونے پر آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔ برطانوی وزیراعظم کو گزشتہ روز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وزیرخارجہ ڈومینک راب کو وزیراعظم کی عارضی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
برطانوی وزیراعظم 27 مارچ کوکرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے،اس سےقبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے قوم کے نام پیغام میں کہا تھا کہ کرونا کی ایک علامت بخار اب بھی مجھ میں موجود ہے، ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق بخار ختم ہونے تک آئسولیشن میں رہوں گا، خدارا گھر سے باہر مت نکلیں، شہری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔،،برطانیہ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: