کرونا وائرس سےشوبز انڈسٹری بھی بری طرح متاثر

0

کورونا وائرس کے پیش نظر چین میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے 70 ہزار سینما گھروں کو بند کردیا گیا تھا جس وجہ سے چین کو محض 2 ماہ میں 2 ارب ڈالریعنی 3 کھرب پاکستانی روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
چین کے علاوہ ہالی ووڈ فلموں کی نمائش بھی کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر مؤخر کردی گئی اور شہرہ آفاق بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کی نمائش بھی نومبر تک مؤخر کردی گئی ہے۔
اب خبر سامنے آئی ہے کہ گلوکارہ میڈونا اور مائلی سائرس نے بھی اپنے میوزک کنسرٹ منسوخ کردیئے ہیں ،،،پاپ گلوکارہ، اداکارہ ، لکھاری میڈونا کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 10 اور 11 مارچ کی درمیانی شب میوزک کنسرٹ میں پرفارم کرنا تھا تاہم گلوکارہ نے میوزک کنسرٹ منسوخ کردیا۔
دوسری جانب نوجوان پاپ گلوکارہ مائلی سائرس کو آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میلبورن میں 13 اور 14 مارچ کو ایک فنڈ ریزنگ میوزک فیسٹیول میں پرفارم کرنا تھا تاہم گلوکارہ نے اپنا میوزک کنسرٹ منسوخ کردیا

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: