کرونا وائرس دنیا کے لیے بڑا چیلنج بن گیا!!!

0

چین میں روزانہ کی بنیاد پر کرونا وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی ہے،،،آج 29 افراد ہلاک ہوئے جو رواں ماہ وائرس سے مرنے والوں کی کم سے کم تعداد ہے۔چین میں ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 2744 ہوگئی ہے،،جبکہ 78500 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ادھر جنوبی کوریا میں 334 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعدا 1595 ہو گی جبکہ ہلاک افراد کی تعداد 12 ہے۔کرونا کے پھیلاؤ کے خدشات پر امریکا اور کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں ملتوی کر دی گئیں ہیں۔
دوسری جانب ایران میں کرونا وائرس سے 19 افراد ہلاک جبکہ139 متاثر ہو ئے ہیں ،وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث ایران نے شہر بند کرنے کے بجائے متاثرہ افراد کی نقل وحرکت پر پابندی لگا دی ہے،،شہریوں کو مشہد اور قم سمیت ایسے شہروں کے سفر سے گریز کرنےکی ہدایت کی ہے جہاں آمدورفت زیادہ ہوتی ہے۔ایسے شہروں کے داخلی مقامات پر طبی ٹیم تعینات کر دی گئی ہے۔
ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں کرونا وائرس کا کیس سامنے آگیا۔ جہاں مختلف ممالک کے 5 ہزار لوگ کام کرتے ہیں۔ برطانیہ میں 30 سے زائد سکول بند کردیئے گئے ۔جبکہ ملازم کی طبیعت خراب ہونے پر امریکی کمپنی نے لندن ہیڈکوارٹر کے 300 ملازمین کو گھر بھیج دیا۔
کرونا وائرس سے صرف اموات ہی نہیں ہو رہی ہیں بلکہ دنیا بھر میں مریض صت یاب بھی ہو رہے ہیں،،چین میں 22 ہزار 888 مریضوں کو صحتیاب ہونے پر ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ دیگر ممالک میں 6000 افراد نے وائرس کو شکست دے دی۔ دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد 81 ہزار 294 ہوگئی،جبکہ اب تک 2 ہزار 770 اموات ہو چکی ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: