کرونا وائرس تیزی سے انسانی جانیں نگلنے میں مصروف

0

کرونا وائرس نے کئی زندگیوں کے چراغ بجھا دیے،،،چین میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید73افراد ہلاک ہو گئے ،،ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد563 ہو گئی،،جبکہ 3ہزار سے زائد نئے کیسز روپوٹ ہو چکے،متاثرین کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی،،مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ووہان شہرمیں کنونشن سینٹر ہسپتال میں تبدیل کر دیا گیا۔
کرونا وائرس دنیا میں تیزی سے پھیلنے لگا،عالمی ادارہ صحت کے مطابق اب تک دنیا کے 24 دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے 176 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، سنگاپور میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے جب کہ تھائی لینڈ میں اب تک 25 کیسز سامنے آچکے ہیں۔تاہم جاپان میں بحری جہاز میں10 مسافروں میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔دوسری جانب بیجینگ سے مزید143 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے،،،اورکرونا وائرس شبہ میں پمز ہسپتال منتقل کیے جانے والے چینی کو کلیئر کر دیا گیا۔
ڈبلیو ایچ او نے خطرناک وائرس سے نمٹنے کیلئے مالی امداد مانگ لی،، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہینوم نے کہا ہے کہ وائرس سے نمٹنے کے لئے وسائل نہیں فوری 68 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب ہانگ کانگ ائیر لائن نے مالی بوجھ سے بچنے کے لیے انوکھی آفر کر دی،،،27 ہزار ملازمین کو چھٹیوں پر جانے کی تلقین کر دی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: