کرونا نے لوگوں کو منہ چھپانے پر مجبور کردیا

0

بھارتی حکومت نے دارالحکومت نئی دہلی اور ممبئی سمیت بھارت کے سوا ارب سے زائد افراد کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی، مالیاتی مرکز ممبئی اور سب سے زیادہ 20 کروڑ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں ہر شہری کو عوامی مقامات پر ماسک لگانا ضروری ہوگا۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ماسک لگانے سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے میڈیا مشیر نے کہا ہے کہ کاٹن کا کوئی بھی کپڑا جو منہ ڈھانپ سکتا ہو اسے ماسک کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔بھارتی وزارت صحت نے ایک ارب تیس کروڑ افراد کو ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا اور ساتھ ہی انہیں ماسک گھروں پر تیار کرنے کی بھی ہدایات جاری کی تھیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: