کرونا مریضوں کیلئے بلا اجازت پلازما ٹرانس فیوژن پر پابندی عائد

0

پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن نےکرونامریضوں کیلئےبلا اجازت پلازما ٹرانس فیوژن پر پابندی عائد کردی ، کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پلازما کلینکل ٹرائل صرف وہ ہسپتال کرسکتے ہیں جنہیں کرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے اجازت دے رکھی ہے۔
ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق کچھ ایسے سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں نے خلافِ ضابطہ پلازما ٹرانس فیوژن کیا جو پلازما ٹرائل کیلئے رجسٹرڈ نہیں تھے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ خلافِ ضابطہ پلازما تجویز کرنے اور ٹرانس فیوز کرنے پر کارروائی ہوگی، کرونا مریضوں کے لیے پلازما ٹرانس فیوژن کے کلینکل ٹرائلز جاری ہیں اور ان کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: