کرونا دنیا کیلئے بڑا چیلنچ بن گیا ۔۔۔ آئے روز ہلاکتوں میں اضافہ

0

چین میں نشوونما پانے والا نیا کرونا وائرس دنیا کے دیگر ممالک کے لیے بھی بڑا چیلنج بن گیا اورچین میں کرونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید109 افراد ہلاک ہو گئےجس کے بعد مرنے والوں کی تعداد2 ہزار 345 ہو گئی جبکہ مزید397 افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 76 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔
چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے جنوبی کوریا اور ایران میں بھی سر اٹھالیا۔ ایران میں کرونا سےمزید دو ہلاکتوں کے بعد تعداد چار ہو گئی جبکہ تیرہ نئے کیسز سمیت وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بیس ہوگئی،ادھرجنوبی کوریا میں کرونا وائرس سے دوسری ہلاکت سامنے آ گئی جبکہ مزید ایک سو بیالیس کیس رپورٹ ہو چکے ہیں
۔ دوسری جانب وزارت صحت امارات نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد متاثر ہوگئے،متاثرہ افراد میں سے ایک بنگلہ دیش اور دوسرا فلپائن سے تعلق رکھتا ہے، اس طرح امارات میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11ہوگئی
دوسری جانب کرغزستان نے چین کے شہریوں کو نئے ویزےدینے سے انکاردیا۔کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ نور لان عبدراخمانوف نے کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے چین کے شہریوں کو ویزا نہیں دیا جائےگا اور جو چینی شہری پہلے ہی سے ویزا رکھتے ہیں صرف انہی کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جائےگی۔
کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور بڑھتی ہلاکتوں کے پیش نظربرطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس نے کروناوائرس کے ٹیسٹ گھر، گھرجا کر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اب تک برطانوی لیبر پارٹی کے 2 ممبران پارلیمنٹ کے بھی کروناوائرس ٹیسٹ مکمل کیے جا چکے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: