کرونا اللہ کی طرف سے ایک چھوٹی سی وارننگ،چودھری شجاعت

0

مسلم لیگ(ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ کرونا دنیا کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک چھوٹی سی وارننگ ہے، عالمی برادری خاص طور پر مسلمانوں سے اپیل کرنی چاہیے کہ وہ راہ راست پر آجائیں،اگر دنیا نے اپنے اعمال ٹھیک نہ کیے تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
صدر ق لیگ چودھری شجاعت نے اپنے بیان میں کہاہے کہ کرونا نے یہ ثابت کردیاکہ کسی ہتھیارکے بغیر بھی دنیا ختم کی جا سکتی ہے،اس جان لیوا وائرس کے سامنے ایٹم بم،میزائل اوربڑی سپرپاورز بھی بے بس ہوچکی ہیں اورآج دنیا کا ہر ملک جزوی طور پر لاک ڈاؤن کی حالت میں ہے۔
چودھری شجاعت حسین کاکہناہے کہ تمام مکاتب فکر کو اس معاملے میں یکجا ہونا چاہیے،اس وقت لوگوں کو آگاہی کی ضرورت ہے اور سب چیزوں کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ سےاپنی غلطیوں کی معافی مانگیں ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: