کروناوائرس کے وار میں تیزی!!!

0

کروناوائرس کے وار میں تیزی آگئی،،،،چین میں کرونا وائرس سے مزید 65 افراد ہلاک ہو گئےہلاکتوں کی مجموعی تعداد 500 تک جا پہنچی جبکہ اب تک24 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ تاہم چینی حکومت کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات پر سختی سے عمل پیرا ہے۔
کرونا کے سایے چین کے بعد دیگر ممالک پر بھی منڈلا رہے،،24 سے زائد ممالک میں کرونا سے متاثرہ افراد سامنے آ گئے،، بحری جہاز کے ذریعے جا پان میں پہنچنے والے 10 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔دوسری جانب فلپائن کے بعد ہانگ کانگ میں بھی کورونا وائرس سے ایک شخص ہلاک ہو گیا،،ہانگ کانگ میں اب تک کرونا کے 15 کیسز رپورٹ ہو چکے۔ملائیشیا میں کرونا سےمتاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10 تک پہنچ گئی۔
کروناوائرس سے پریشان حکومت کی مشکلات کم ہونے لگیں،،جاپان سے کروناوائرس کی تشخیصی کٹس کی نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ۔دوسری جناب چین سے پاکستان آئے ایک مسافر کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبے میں پمز کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا،،،مریض کے نمونے این آئی ایچ کو بھجوا دیے گئے۔اور چترال میں کرونا وائرس کی افواہ پھیلانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف دفعہ 25 اور 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: