کروناوائرس کے تیز وار جاری

0

چین میں کرونا وائرس مزید 52 افراد کو نگل گیا،،ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سات سو پندرہ ہو گئی،،جبکہ 406 نئے کیسز رپورٹ، ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد سات ہزار 864 تک جا پہنچی ہے۔ تاہم 2422متاثرہ افراد صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کیے جا چکے ہیں ،،چینی حکام کا کہنا ہے کہ مریضوں کی صحتیابی بڑی کامیابی ہے۔
چین کے بعدجنوبی کوریا کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن چکا ہے،،،جنوبی کوریامیں خطرناک وائرس نے مزید 169 افرادکو شکار بنا لیا،، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1146 ہوگئی ہے۔ ادھر اٹلی میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد11 ہو گئی ،جرمنی میں ایک شخص دم توڑ گیا،، تودوسری جانب الجزائر میں بھی وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی ہے، دنیا بھر میں اب تک جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے،
دوسری جانب ایران میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے،، کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تہران سمیت 14صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئےتعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں ۔ادھر ایران کے نائب وزیر صحت کو بھی کرونا نے لپیٹ میں لے لیا،،کرونا سے متعلق نیوز کانفرنس کے دوران طبیعت خراب ہو گئی،،اس سے پہلے سرکاری ٹی وی پر کرونا وائرس سے متلعق انٹرویو کے دوران کھانسنے پر میزبان نے ٹوکا تو بولے کہ انہیں اپنا منہ ڈھانپنا چاہیے
کرونا وائرس کے پیشِ نظر متحدہ عرب امارات نے ایران سے آنے اور جانے والی تمام پروازوں اور کارگو فلائٹس کو ایک ہفتے کے لیےمعطل کردیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: