کروناوائرس کی دہشت برقرار!!!

0

ایران میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد پڑوسی ملک ایران کے ساتھ سرحد کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے،،بلوچستان حکومت نے 5 اضلاع چاغی، واشک، پنجگور، کیچ، گوادرمیں ایمرجنسی نافذ کر دی،، ۔تفتان بارڈر پر زائرین کی آمد ورفت بند کر دی گئی،،ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ قرنطینہ سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی کوآنے نہیں دیں گے،،زائرین کو پہلے ایران میں اور پھر یہاں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
پاک ایران بارڈر کے5کراسنگ پوائنٹس پر حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے،،محکمہ صحت بلوچستان حکام کا کہنا ہے کہ پاک ایران بارڈر پر 45 ڈاکڑ،10 ہزار ماسک اور 72 تھرمل گنز بھجوادیے گئے ہیں،صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے ہسپتالوں میں تمام تر طبی آلات اور سہولیات میسر ہیں۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بھی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت کی معاونت کرتے ہوئے تمام سہولیات سے آراستہ 100بستروں کا کیمپ ہسپتال قائم کر دیا گیا ہے،10 ہزارماسک اور ایمبولینس فوری طور پر تفتان پہنچا دی گئیں ہیں ،،ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کرونا کے مریضوں کو ہر ممکن سہولت دینے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔
دوسری جانب پی ائی اے نے بیجنگ کے لیے پروازوں پر 15 مارچ تک پابندی لگا دی گئی،، ترجمان پی آئی اے کے مطابق بیجنگ کے لیے پروازوں کی پابندی میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: