کروناوائرس کو عالمی وبا قرار نہیں دیا جاسکتا،ڈبلیو ایچ او

0

عالمی ادارہ صحت کے گلوبل وبائی امراض بچاؤ مرکز کے سربراہ سلوئی برائینڈ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو ابھی تک عالمی وبا قرار نہیں دیاجاسکتا۔کروناوائرس چین کے صوبے ہوبائی میں تیزی سے پھیلا اور وائرس کنٹرول کے لیے چینی حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ امید ہے دنیا کرونا وائرس پر جلد قابو پالے گی۔
ڈبلیو ایچ او نے بے بنیاد افواہوں کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب کوئی وبا پھیلتی ہے تو اس وبا کے ساتھ ’اطلاعات کی وبا‘ پھیلنے لگتی ہے۔اس’انفوڈیمک ‘ کو روکنے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈیڈروس ادھامن نے سوشل میڈیا صارفین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کروناوائرس سے متعلق من گھڑت باتوں سے گریز کریں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: