کراچی کے شہری ہوجائیں ہوشیار

شہر قائد میں شمال مشرقی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں،جن کی رفتار 11کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہوا میں نمی کا تناسب 28فیصد ریکارڈ کیا گیا ہےلیکن یہ صورتحال زیادہ دیر نہیں رہے گی کیونکہ محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو سورج کا پارہ بڑھنے کی خبرسنائی ہے ۔ جس کے باعث شہرقائد کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی علاقوں سے 11 کلومیڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا کی وجہ سے آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 28فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.