کراچی کے امن پر شرہسندوں کا وار

شہر قائد میں ٹارگٹ کلر پھر متحرک ہوگئے ،،، نیو کراچی میں نا معلوم مسلح افراد نے متحدہ پاکستان کے یوسی آفس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شکیل نامی کارکن جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری پہنچ گئی ۔ ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ یوسی آفس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے پاس ایس ایم جی اور چھوٹے ہتھیار موجود تھے ۔ واقعہ کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ہسپتال پہنچے اور شدید احتجاج کیا ۔ متحدہ کنوینر خالد مقبول صدیقی نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ پاکستان کو تسلسل سے نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو شرپسندوں کے حوصلے مزید بڑھیں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.