کراچی کی محرومیوں کے ازالے کیلئے وزیراعظم میدان میں آگئے

گندگی سےاٹاشہ،،،کبھی بجلی نہیں توکبھی پانی نہیں،،زندگی کی بنیادی سہولیات ناپید،،کراچی کے باسیوں کارونا سنا گیا،،،وزیراعظم عمران خان نے کراچی کو حقیقی طور پرمیگا سٹی بنانے کا بیڑااٹھالیا۔
وزیراعظم نے کراچی کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سوشل میڈیا پرجاری اپنے پیغام میں کراچی کے شہریوں کیلئے جلد اصلاحاتی پیکج لانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم عمران کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو کئی دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا ہے، ان کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت ایک جامع اصلاحاتی پیکج تشکیل دینے میں مصروف ہے ،پیکیج سے شہرقائد کے مسائل ختم کرنے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم نے عید اور 14 اگست کے موقع پر کراچی کےتمام ارکان اسمبلی کوعوام کی ہر ممکن مدد اور تعاون کی ہدایت کی ،انہوں نے کراچی کے ارکان اسمبلی کو اپنے حلقوں میں رہنےکاحکم دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.