کراچی کا امن خراب کرنے کے پیچھے کون ملوث ہے۔۔؟

کراچی کا امن خراب کرنے کے پیچھے کون سے عناصر ملوث تھے۔۔؟ جے آئی ٹی نے علی رضا عابدی کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کیلئے تفتیش کا عمل تیز کردیا
طلب کئے جانے پر ڈاکٹرفاروق ستار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔فاروق ستار سے علی رضا عابدی کے حوالے سے آدھے گھنٹے تک سوالات پوچھے گئے۔ ایس ایس پی پیرمحمد شاہ کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی قتل کیس میں گزشتہ روز اہم رہنماؤں کو طلب کیا گیا تھا اورکیس میں مزید لوگوں کو طلب کرسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے تحقیقاتی کمیٹی کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، جبکہ علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے علی رضا عابدی کوان کے گھرکے باہرفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.