کراچی: ٹریفک پولیس افسر نے غریب سائیکل سوار کا 500 روپے کا چالان کردیا

0

کراچی ٹریفک پولیس کے ای چالان کی سلپ کے مطابق محمد اقبال شاہد نامی سائیکل کو ون وے کی خلاف ورزی پر500 روپے جرمانہ کیا گیاآفیسر کی جانب سے اس تمام کارروائی کی بنائی گئی ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ پھیری لگا کر مختلف اقسام کی چیزیں فروخت کرنے والے شخص کو پولیس کی گاڑی کے عملے نے روک رکھا ہے جسے ٹریفک پولیس کلفٹن کے ٹکٹنگ آفیسر غلام علی جمالی نے ون وے جاتے ہوئے روکا۔
سائیکل سوار کا شناختی کارڈ طلب کرکے اسے 500 جرمانہ کیا گیا تاہم موصول ہونے والی ای سلپ میں سائیکل سوار کو ٹریفک پولیس کے جرمانے کے کوڈ 70 کے تحت چارج کیا گیا جوکہ موٹر سائیکل سوار کو جرمانے کی دفعہ ہے۔
غریب آدمی کا کہنا تھا کہ ’گھر پر کھانے کو آٹا نہیں ہے، میں 500 روپے کہاں سے لاؤں
کلفٹن ٹریفک سیکشن کے مطابق یہ جرمانہ غلام علی جمالی نے خود ادا کیا اور سائیکل سوار کو وارننگ کے بعد جانے دیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: